اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’اگنی پتھ اسکیم پر ہنگامہ‘: بہار-یو پی سمیت کئی ریاستوں میں زبردست مظاہرے، ٹرین میں آگ زنی وپتھراؤ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’اگنی پتھ اسکیم پر ہنگامہ‘: بہار-یو پی سمیت کئی ریاستوں میں زبردست مظاہرے، ٹرین میں آگ زنی وپتھراؤ
326
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

فوج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ خاص کر بہار میں نوجوان مرکز کی نئی اسکیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ریاست کے جہان آباد، نوادہ، کیمور، چھپرا، موتیہاری اور سہرسہ میں مظاہروں کی خبریں آ رہی ہیں۔ وہیں کئی اضلاع میں ریل کے ڈبوں میں بھی آگ لگا دی گئی ہے۔ جہان آباد کے نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں کاکو موڑ کے قریب NH-83 اور NH-110 کوبلاک کردیا اور مرکزی حکومت کےخلاف جم کر نعرےبازی کی۔ یہاں کچھ نوجوانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے پٹنہ گیا ریلوے لائن پر ٹریفک میں خلل پڑا۔نوادہ میں بی جے پی ایم ایل اے ارونا دیوی پر حملہ ہوا ہے، تووہیں گوپال گنج میں گورکھپور-پاٹلی پترا ایکسپریس ٹرین کو آگ لگا دی گئی ہے۔ جہان آباد میں ٹریک بلاک کرنے والے طلباء نے ٹرین پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جہان آباد اسٹیشن کے قریب پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے طلبہ کو منتشر کردیا اور ریلوے ٹریک کو کلیئر کرایا۔ یہاں نوادہ، آرا اور سہرسہ میں بھی نوجوانوں کا ریلوے اسٹیشن اور سڑک پر مظاہرہ جاری ہے۔ آرا میں نوجوانوں نے ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کر کے انہیں بھگا دیا۔

کیس سے متعلق اہم معلومات:

سہرسہ میں نوجوانوں نے ٹرین روک کر احتجاج کیا۔ دہلی جانے والی کلون ہمسفر، ویشالی سپرفاسٹ اور پٹنہ جانے والی راجدھانی سپرفاسٹ ٹرینوں کو گھنٹوں روکے رکھا۔ اسی وقت کیمور ضلع میں نوجوانوں کی مظاہرے کی خبریں آرہی ہیں۔ ضلع کے بھبوا روڈ اسٹیشن پر نوجوانوں کے ذریعہ ٹرینوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پتھراؤ سے انٹرسٹی ایکسپریس کے کئی شیشے ٹوٹ گئے۔ مظاہرین نے ٹرین کی بوگی کو بھی آگ لگا دی۔ بدھ کو بہار کے مظفر پور، آرا، بکسر، بیگوسرائے میں احتجاج کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بہار کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی نوجوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ مغربی یوپی کے بلند شہر میں صبح سے سیکڑوں نوجوان احتجاج کر رہے تھے۔ ایسے میں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو بھگا دیا۔

یوپی میں علی گڑھ-غازی آباد NH-91 کے سومنا موڑ پر مظاہرین نے مسافروں سے بھری روڈ ویز کی بس میں توڑ پھوڑ کی۔ نوجوان نیشنل ہائی وے کو جام کرکے احتجاج کیا۔ این ایچ کے علاوہ پی اے سی رام گھاٹ روڈ، گبھانہ تھانہ علاقہ کے سومنا اور مہواکھیڑا تھانہ کے پی اے سی کے قریب بھی مظاہرے کی خبریں آرہی ہیں۔

مغربی اتر پردیش کے بلند شہر میں نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان مظاہرہ کر رہے تھے۔ ایسے میں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو بھگا دیا۔

اب تک 28 ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ان میں سے پانچ ٹرینیں جہان آباد میں، ایک بکسر میں، دو آرا میں، ، ایک نوادہ میں، 10 سہرسہ میں، دو دلسنگھ سرائے میں، دو نارائن پور میں، ایک کھگڑیا میں اور تین تھانہ بیہ پور میں متاثر ہوئی ہیں۔

ہریانہ کے پلول میں پولیس کی پانچ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی گئی۔ ڈی سی کی رہائش گاہ پر زبردست پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس اور ڈی سی ریزیڈنس کا عملہ اپنی جان بچانے کے لیے فرار ہو گئے۔ نوجوان اب بھی غصے میں ہے اور شدید پتھراؤ کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ انتظامیہ نے پلول میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

پلول میں تشدد میں 2 ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 3 ایس ایچ اوز کی سرکاری گاڑی سمیت پولیس کی 5 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہریانہ پولیس نے 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہائی وے کو جام کرنے کے معاملے میں الگ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تحقیقات کے لیے دو ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہیں۔ پلول پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے ڈی سی کی رہائش گاہ میں تعینات گارڈ سے 20 گولیاں چھین لیں۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کرکے مرکز کی بی جے پی حکومت کو گھیرا ہے۔ تیجسوی نے کہا،’’2022 تک 80 کروڑ لوگوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنا ان کا ’ہدف‘ تھا۔ اب برسوں بعد، اگنی پتھ معاہدہ نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے فوج میں نریگا اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ ان کے وعدے، جملے اور ارادے، چھوڑیں۔جب زبردست اکثریت کی سرکار کے ’سنکلپ‘ کایہ حشر ہے تو باقی کا کیا ؟‘‘

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو اگنی پتھ اسکیم پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا اور اس قدم کو ملک کے مستقبل کے لئے ’لاپرواہ ‘ اور ممکنہ طور پر’مہلک‘ قرار دیا۔ اکھلیش نے ٹویٹ میں کہا، ’ملک کی سلامتی کوئی قلیل مدتی یا غیر رسمی مسئلہ نہیں ہے، اس کے لیے بہت سنجیدہ اور طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ فوجی بھرتی کے سلسلے میں جو لاپروائی کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، وہ ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ ملک اور نوجوانوں کی سلامتی کے لیے مہلک ثابت ہوں گے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ اس سے نوجوانوں میں مزید عدم اطمینان پیدا ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو لکھے ایک خط میں گاندھی نے کہا کہ نوجوان آبادی نے ان کے ساتھ فوجیوں کی بھرتی کے عمل میں بنیادی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے سوالات اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، جس میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت بھرتی ہونے والے 75 فیصدچار سال بعد بغیر پنشن کے ریٹائر ہو جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN