اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کانپورتشدد میں بند بابا بریانی کے کئی آؤٹ لیٹس سیل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کانپورتشدد میں بند بابا بریانی کے کئی آؤٹ لیٹس سیل
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپور :(ایجنسی)

اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کانپور تشدد کے کلیدی ملزم ظفر ہاشمی کو فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کئے گئے بابا بریانی عرف مختار بابا پر قانون کا شکنجہ کستے ہی جارہی ہے۔ سرکار نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بابا بریانی کے کئی آؤٹ لیٹس پر چھاپے ماری کرتے ہوئے اسے سیل کردیا ہے۔ آج تک نیوز ویب سائٹ کے مطابق اے ڈی ایم سٹی اتل کمار نے بتایا کہ اس چھاپے ماری میں محکمہ خوراک، انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں، ہر جگہ کھانے کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے بابا بریانی کے نمونے ایف ایس ایس اے آئی ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد تمام دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی مجسٹریٹ کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے 3 جون کو کانپور تشددکے الزام میں ’’ بابا بریانی ‘‘ کے مالک مختار بابا کو بھی جیل بھیج دیا گیاتھا۔ حالانکہ اہل خانہ نے کہاکہ سرکار جانچ کروالے ہمیں حکومت پرمکمل اعتماد ہے ۔

کانپور میں بابا بریانی کے کئی ریستوراں

جاگرن ڈاٹ کام کے مطابق مختار بابا کانپور شہر میں ’بابا بریانی‘ کے نام سے آٹھ نان ویجیٹیرین ریستوراں چلاتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 8 جون کو کانپور ضلع انتظامیہ کی ٹیم اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے ان ریستورانوں سے نان ویج کے نمونے لیے تھے۔ ان نمونوں کی رپورٹ 24 جون کو آئی تھی جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان ریسٹورنٹس میں جو کھانا دیا جا رہا ہے وہ انسانی صحت کے لیے مہلک ہے۔ اس رپورٹ کے بعد انتظامیہ نے تمام ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کیا اور پیر کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 6 ریستورانوں کو ضبط کر لیا۔ اس کے علاوہ ان تمام چھ دکانوں کے فوڈ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ دیگر ریستورانوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

بابا بریانی کے یہ ریستوران ضبط کر لیے گئے

نوین مارکیٹ میں بابا بریانی جے جے فوڈز جسے جاوید احمد چلاتے ہیں ۔

پریڈ واقع ذائقہ ریسٹورنٹ جسے ہما چلاتی ہیں۔

پریڈ و اقع الہدیٰ ریسٹورنٹ، جسے نور الہدیٰ چلاتے ہیں۔

کاکادیو میں علی بابا ریستوراں محفوظ خان چلاتے ہیں۔

ریوموتی میں بابا بریانی جسے محفوظ عمر چلاتے ہیں۔

سوروپ نگر میں بابا فوڈز مشتاق احمد چلاتے ہیں۔

مندر کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام

اس کے علاوہ مختار بابا پر کانپور میں رام جانکی مندر کی زمین پر قبضہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ بابا بریانی نے مندر کی زمین کے کاغذات میں ہیرا پھیری کرکے بابا سوئٹ کے نام سے ہوٹل بھی کھول رکھا تھا۔ جب اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تو بابا بریانی کے گھر والوں نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مندر کا معاملہ الگ ہے اور ہماری دکانیں الگ ہیں۔ ہم نے ضلع کے ڈی ایم کے پاس زمین سے متعلق دستاویزات بھی جمع کرائے ہیں۔

مختار بابا کون ہے؟

یہ کہانی اب سے 5 دہائیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے جب مختار بابا اپنے والد کے ساتھ سائیکل پنکچر کی دکان پر کام کرتے تھے۔ آج ان کے پاس کروڑوں کے اثاثے ہیں۔ 1968 میں مختار بابا اپنے والد محمد ارشاد کے ساتھ مل کر سائیکل کا پنکچر بنانے میں ان کی مدد کیا کرتے تھے۔ یہ زمین جس پر وہ پنکچر بنانے کا کام کرتے تھے وہ رام جانکی مندر کی زمین تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس زمین پر بسکٹ، نمکین اور چھوٹی مٹھائی کی دکان کھول لی۔ 1992 میں فسادات کے دوران مختار بابا نے بہت پیسہ کمایا اور ڈی ٹو گینگ کی مدد سے کئی جائیدادوں پر بھی قبضہ کیا، بعد میں کاغذات میں دھاندلی کے بعد مندر کی زمین پر بابا سویٹس کے نام سے ہوٹل بھی کھول لیا۔ آہستہ آہستہ بابا ریسٹورنٹ کی طرف بڑھے اور پہلے ایک پھر دو اور پھر کئی ریستوران کھول لئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN