نئی ہلی :(ایجنسی)
ہندوستان مسلسل بی جے پی لیڈروں کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے گئے تبصروں سے گھرا ہوا ہے۔ اس حوالے سے اب تک 15 ممالک اپنا شدید احتجاج درج کراچکے ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کارروائی کے بعد بھی احتجاج کم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔
امارات، ایران، اردن، افغانستان، بحرین، مالدیپ، لیبیا اور انڈونیشیا۔ ان ممالک نے بی جے پی لیڈروں کے بیانات کو پیغمبر اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔ قطر کی طرح کویت نے بھی ہندوستان کے سفیر کو طلب کیا اور کہا کہ حکومت ہند ان بیانات پر عوامی معافی مانگنی چاہئے اور ان کی مذمت بھی کی جانی چاہئے۔ اس کے بعد بھارت کی طرف سے کہا گیا کہ یہ خیالات شرپسند عناصر کے ہیں۔









