اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قانون کے مطابق ہی کارروائی ہو ،یوپی سرکار کو سپریم کورٹ کا فرمان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
قانون کے مطابق ہی کارروائی ہو ،یوپی سرکار کو سپریم کورٹ کا فرمان
108
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

اتر پردیش حکومت کی طرف سے بلڈوزر سے کی جانے والی کارروائی کے معاملے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ انہدام کی کارروائی قانون کے مطابق کی جانی چاہیے اور انتقامی نہیں ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو 3 دن کا وقت دیا ہے۔

اس دوران اتر پردیش حکومت کو عدالت عظمیٰ کو بتانا ہوگا کہ اتر پردیش میں انہدام کی حالیہ کارروائی میں پورے طریقہ کار اور میونسپل قانون کی پیروی کی گئی ہے۔ عدالت نے اپنی بات پر زور دیا کہ کوئی بھی کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔

جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وکرم ناتھ کی تعطیلاتی بنچ جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی جائے کہ ریاست میں تعمیرات کوگرائے جانے کی کوئی بھی کارروائی بغیرمناسب کارروائی کے نہ کی جائے۔ اس سےپہلے دہلی کے جہانگیرپوری میں بلڈوزر چلائےجانے کے معاملےمیں بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی ۔

تب سپریم کورٹ نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا اور نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ بتا دیں کہ جہانگیر پوری میں بھی اپریل کے مہینے میں ایک مذہبی جلوس کے دوران تشدد ہوا تھا۔

جاوید کا گھر مسمار کر دیا گیا

بی جے پی لیڈر نوپور شرما اور نوین جندل کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ پر کئے گئے متنازعہ ریمارکس کے بعد اتر پردیش میں کانپور، پریاگ راج، سہارنپور سمیت کئی مقامات پر زبردست مظاہرے ہوئے۔ پریاگ راج میں جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں ملزم بنائے گئے محمد جاوید کے گھر کو منہدم کر دیا۔

اتر پردیش میں اس سے پہلے بھی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کئی معاملات میں کئی ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر چلا چکی ہے اور اسےلے کر تمام طرح کے سوال اٹھتے رہے ہیں۔

درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل سی یو سنگھ نے کہا کہ اترپردیش میں نوپورشرما اور نوین جندل کے ذریعہ کئےگئے متنازع ریمارکس کے بعد ہوئے تشدد کے معاملےمیں ریاستی حکومت تشدد میںمبینہ طور سے شامل ملزمین کے گھروں کو گرائے جانےکی کارروائی کررہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کی کارروائی قانون اور قواعد کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔

اس پر جسٹس بوپنا نے کہا کہ بغیر نوٹس کے تعمیرات کو گرانے کی کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ جسٹس بوپنا نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں محتاط رہنا چاہئے کیونکہ جن لوگوں کے مکانات گرائے گئے ہیں وہ عدالت سے رجوع نہیں کر سکیں گے۔

اترپردیش حکومت نے جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کی مخالفت کی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ریاستی حکومت کی طرف سے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جمعیۃ علماء ہند کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔

اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ پریاگ راج کے معاملے میں تشدد سے پہلے ہی مئی میں نوٹس جاری کیا گیا تھا اور 25 مئی کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے حلف نامہ داخل کرنے کے لیے عدالت سے تین دن کا وقت مانگا۔

جسٹس بوپنا نے کہا کہ ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، اگر کوئی شکایت کرے گا تو عدالت بچاؤ میں نہیں آئے گی تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت مکانات گرانے کی کارروائی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرے۔

عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اتر پردیش حکومت کو کانپور تشدد کیس میں ملوث ملزمان کی رہائشی یا تجارتی جائیدادوں پر کوئی کارروائی کرنے سے روکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN