اردو
हिन्दी
جولائی 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گیان واپی مسجد کا سروے شروع ،احاطہ میں اللہ اکبر اور ہر ہر مہادیو کے نعرے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گیان واپی مسجد کا سروے شروع ،احاطہ میں اللہ اکبر اور ہر ہر مہادیو کے نعرے
148
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارانسی:(ایجنسی)

وارانسی میں گیان واپی مسجد اور شری کاشی وشواناتھ دھام مندر میں ویڈیو گرافی اور سروے جمعہ کی شام چار بجے سے شروع ہوگیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔ ایڈوکیٹ کمشنر اجے کمار مشر کے ساتھ فریق اول کے18 لوگ اور فریق ثانی گیان واپی پہنچے تھے۔ اس سے قبل ٹیم جب احاطے میں پہنچی تو کچھ نوجوانوں نے ہر ہر مہادیو کا نعرہ لگایا جس کے جواب میں مسلم نوجوانوں نے بھی اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔ کچھ دیر کےلیے ماحول کشیدہ ہوگیا ، دکانیں بند ہوگئیں، لیکن پولیس نے مستعدی سے حالات پر قابو پایا اور سخت سیکورٹی کے حصار میں سروے کا کام شروع کیاگیا۔

عرضی دائر کرنے والی پانچوں خواتین کے وکیل شیوم گوڑ نے بتایاکہ سروے پورا ہونے میں تین دن لگ سکتا ہے۔ ایسے میں اتنے بڑے علاقے کا سروے اتوار تک مکمل ہونے کی امید ہے۔پہلے دن کا سروے جمعہ کو دیر شام ختم ہوگیا ہے۔

سروے کے بعد باہر آئے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے وکیل ابھے ناتھ یادو نے ایڈوکیٹ کمشنر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گیان واپی احاطے میں پچھم کی طرف واقع چبوترے کی ویڈیو گرافی کرائی گئی ہے اس کے بعد 8 بج کر 45 منٹ پر ایڈوکیٹ کمشنر نے گیان واپی مسجد کے داخلی دروازے کو کھلوا کر اندر جانے کی کوشش کی تو ہم نے مخالفت کی، انہوں نے بتایاکہ عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں ہے کہ آپ بریکیڈنگ کے اندر جاکر ویڈیو گرافی کرائیں لیکن ایڈوکیٹ کمشنر نے کہاکہ انہیں ایسا حکم ہے۔

مسجد کی دیوار کو انگلی سے کریدا جارہا تھا ، جبکہ ایسا کوئی حکم عدالت نے نہیں دیا تھا اس لیے ہم ایڈوکیٹ کمشنر پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ کل عدالت سے دوسرا ایڈوکیٹ کمشنر متعین کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ادھر ہندو فریق کے وکیلوں نے کہاکہ آج گیان واپی احاطے کے کچھ حصے کی ویڈیو گرافی ہوئی ہے، احاطے کے اندر جانے کی کوشش کی گئی تو مسلم فریق نے مخالفت کی او رکہاکہ آپ نہیں جاسکتے۔ آج تین بجے پھر ایڈوکیٹ کمشنر سروے کی کارروائی شروع کریں گے، ایڈوکیٹ کمشنر نے ضلع مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ ہم کل بریکیڈنگ کے اندر جائیں گے اور سروے کا کام ہوگا۔

بتادیں کہ سروے کے دوران مسجد کے دونوں تہہ خانوں کا بھی سروے کیا جائے گا جن میں سے ایک تہہ خانے کی کنجی انتظامیہ کے پاس اور دوسرے کی کنجی مسجد کے فریق کے پاس ہے۔ ساتھ ہی اس دوران ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی بھی ہوگی۔

دراصل 1992میں ایودھیا تنازعہ کے بعد بنارس میں گیانواپی شریکاشی وشواناتھ کمپلیکس کے تنازع نے 2020سے نیا موڑ لیا ۔اگست 2020میں شرینگر گوری میں واقع گیانواپی کمپلیکس کے مغربی سرے پر مندر جانے کے لیے پانچ خواتین کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت کے حکم کے بعد آج یہاں سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔کمیشن کی کارروائی کے دوران نگرانی کےلیے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کی ٹیم بھی پہنچی ہوئی ہے، مدعی کی طرف سے ایڈوکیٹ ہری شنکر جین، پنکج گپتا اور شوم شکلا بھی موجود تھے، ہری شنکر جین نے بابری مسجد معاملے میں بھی ہندو مہاسبھا کی جانب سے سپریم کورٹ میں بحث کی تھی۔

قبل ازیں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے وکیل ابھے این یادو نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کا عدالت نےحکم نہیں دیا ہے، عدالت نے وہی حکم دیا ہے جس کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ عدالت کے ذریعہ تشکیل شدہ کمیٹی کس طرح کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتی ہے۔ ادھر کاشی وشواناتھ مندر نیاس پریشد کے ٹرسٹی ڈاکٹر برج بھوشن اوجھا نے کہا کہ جب کوئی جھانکی نکلتی ہے تو لوگ اس میں شامل ہونے کےلیے بے تاب ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں آج اتنی بھیڑ ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے ، جنہو ںنے عدالت کے حکم کی توہین کی ہے ان کی شہریت ثابت ہونی چاہئے کہ وہ ہندوستانی ہیں یا کسی دوسرے ملک کے شہری۔

واضح رہے کہ گیان و اپی مسجد میں عام طور پر جمعہ کی نماز کےلیے تین سے چار سو کے قریب نمازی پہنچے تھے ، سروے کو لے کر آج جمعہ کی نماز میں ڈھائی ہزار کے قریب نمازی موجود تھے، سبھی کو چیکنگ کے بعد اندر جانے دیاگیا ۔ نماز جمعہ کے بعد کچھ افراد نے مذہبی نعرہ لگا کر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی لیکن پولس اور مسلم کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے انہیں دور بھگادیا۔ گیان واپی کے آس پاس گہما گہمی کا ماحول ہے، کچھ دکانیں لوگوں نے احتیاطاً بند کردی ہیں۔

سروے مکمل ہونے کے بعد اس کی رپورٹ 10مئی تک عدالت میں پیش کی جائے گی، وہیں اس سروے کو لے کر وارانسی کمشنریٹ اور وارانسی گرامین کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ مقامی انٹلی جنس یونٹ کو اضافی احتیاط برتنے کو کہاگیا ہے۔ مسلم علاقوں میں گشت بڑھا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر سخت نگرانی برتی جارہی ہے۔ ادھر نماز جمعہ کے وقت مسجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے نمازی جہاں ایک طرف واپس ہوگئے وہیں دوسری طرف ایک خاتون کاشی وشواناتھ مندر کے گیٹ نمبر چار پر نماز پڑھنے لگی، یہ دیکھ کر پولس حرکت میں آئی اور اسے حراست میں لے لیا۔ خاتون کے جھولے کی تلاشی لے گئی تو اس میں دیوی دیوتائوں کی تصویروں کے ساتھ دماغی امراض کے اسپتال کی رپورٹ ملی ہے، وٹرآئی ڈی کارڈ اور شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے ۔ خاتون کا نام عائشہ اور اس کے شوہر کا نام حنیف ہے ۔ ان کا علاج ڈاکٹر اجے کمار سنگھ کی نگرانی میں کیاجارہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN