ہاپوڑ :(ایجنسی)
اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
یہ واقعہ ہاپوڑ ضلع کے تھانہ دھولانہ انڈسٹریل ایریا کا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے مناسب علاج کی ہدایات بھی دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام کو اس واقعہ پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال لے جایا جائے اور ان کا مناسب علاج کیا جائے۔









