کیرالہ میں پولیس نے 1 اپریل 2023 کو ریاستی سطح کے اسکول فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام میں ایک پرفارمنس کے دوران مسلم شناخت کے لباس میں دہشت گرد کی تصویر کشی کرنے پر 10 افراد کو حراست میں لیا۔ یہ واقعہ 3 جنوری 2023 کو پیش آیاتھا ۔میوزیکل پروگرام 5 روزہ فیسٹیول کے دوران پینرامبرا کے MATHA (ملیالم تھیٹریکل ہیریٹیج اینڈ آرٹس) نے پیش کیا۔
دائیں بازو کے خیالات رکھنے والی ویب سائٹ opindia کی خبر کے مطابق راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے ڈائریکٹر انوپ وی آر نے اس میوزیکل پروگرام کے بعد ناداکاو پولیس کو شکایت دی تھی اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیکن پولیس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انوپ عدالت گئے تھے۔ کوزی کوڈ کورٹ نے آئی پی سی سیکشن 153A کے تحت متھا پیرامبرا کے ڈائریکٹر اور 10 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس معاملے میں عدالت کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب متھا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو مسلم لباس میں دکھانا کسی نیت سے نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا تعلق کسی سیاسی تنظیم یا نظریے سے ہے۔ مٹھاکے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کہ انہوں نے سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو فروغ دیا








