بھارت نے اتوار کے روز کیلیفورنیا کے چینو ہلز میں ایک ہندو مندر کی بے حرمتی اور توڑہھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آنڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت نے اس واقعے کے تناظر میں عبادت گاہوں کی مناسب حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ کیلیفورنیا کے بوچاسن کے اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) نے ہفتے کے روز کہا کہ چینو ہلز میں واقع شری سوامی نارائن مندر کی بے حرمتی کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شرہسندوں نے مندر کی دیوار پر ہندو واپس جاؤ اور دیگر نفرت انگیز نعرے لکھ دے
اس ہر رڈمدعمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت نے کیلیفورنیا کے چینو ہلز میں ایک ہندو مندر کی بے حرمتی کے واقعے کی خبر دیکھی ہے اور ہم اس طرح کی گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور عبادت گاہوں کی مناسب حفاظت کو یقینی بنائیں”۔ جیسوال اس واقعہ پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔