بڈھانہ (پریس ریلیز)
جمعیۃ علماء کی ضلع اور مقامی شہری یونٹ نے مشترکہ طور پر رجسٹری ڈاک کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کانپور میں منصفانہ کارروائی کرنے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے ٹی وی مباحثے میں شان رسالت میں گستاخی کرنے پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ پیر کو جمعیۃ علماء کی ضلع اور شہری یونٹ نے صدر جمہوریہ کو ایک خط بھیج کر مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے اور جھوٹے بیانات دے کر دنیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں اور انصاف پسندوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ان کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، لیکن انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔جمعیۃ علماء ہند نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف جمعیۃ علماء نے کانپور میں پتھراؤ کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ اٹھایا اور کہا کہ پولیس کی طرف سے یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دوسری طرف سے لوگ ہاتھوں میں پتھر لے کر پتھر پھینکتے نظر آ رہے ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند نے دیگر مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ اٹھایا، خط کے آخر میں جمعیۃ علماء نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ ریاستی حکومتوں کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیں گے۔
مولانا نذر محمد قاسمی حاجی شاہد تیاگی مولانا قاسم قاسمی ضلع صدر، مولانا مکرم علی قاسمی ضلع جنرل سیکرٹری، حافظ شیردین شہر صدر جمعیۃ علماء بڈھانہ حافظ تحسین رانا شہرجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بڈھانہ محمد آصف قریشی ضلع سکریٹری اور ضلعی میڈیا انچارج جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر اور تمام کارکنان کے نام شامل ہیں۔









