اردو
हिन्दी
جولائی 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’لاؤڈ اسپیکر‘بہار بھی پہنچ گیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’لاؤڈ اسپیکر‘بہار بھی پہنچ گیا
141
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ :(ایجنسی)

انگریزی اخبار’ ‘دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر جنک رام نے جمعہ کو کہا کہ اگر اتر پردیش میں لاؤڈ اسپیکر پر قانون آیا ہے تو بہار میں بھی اس کا اثر پڑے گا۔

نتیش کمار حکومت میں کانکنی اور ارضیات کے وزیر جنک رام نے کہا، ’ملک کے قانون سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ملک اور ریاست قانون کے تحت چل رہی ہے، اس لیے اگر یہ قانون یوپی میں آیا ہے، تو اس کا بہار پر بھی اثر پڑے گا۔‘

مرکز اور ریاست کے رہنما مل بیٹھ کر اس پر غور کریں گے اور اسے بہار میں نافذ کریں گے۔ لیکن جے ڈی (یو) اور اپوزیشن آر جے ڈی نے بی جے پی لیڈر کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اس طرح کے اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں لاؤڈ اسپیکر تنازع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اس سارے تنازع کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں ۔ وزیر اعلی نتیش کمار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی مسلسل مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں نے یوگی ماڈل کو بہار میں لاگو کرنے کی بات بھی کی ہے۔ وہیں جے ڈی یو مسلسل بی جے پی کے مطالبہ سے دوری بنائے ہوئے تھی۔ اب خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی اس پر ریاستی حکومت کا موقف واضح کردیا ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی مسلسل مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی حکومت پر اس حوالے سے دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہفتہ کو پریرا میں ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کرنے پورنیہ پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ بہار کے وزیر صنعت شاہنواز حسین بھی تھے۔ اس موقع پر جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لاؤڈ اسپیکر تنازع پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا : ‘یہ سب فضول باتیں ہیں۔ ایتھنول کے بارے میں بات کریں… اس بات کو چھوڑیں (لاؤڈ اسپیکر کا تنازعہ)۔ بہار میں اس پر ہمارا کیا موقف ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ ہم کسی مذہب کے بیچ میں مداخلت نہیں کرتے۔ یہاں تمام مذاہب کو اپنا کام کرنے کی اجازت ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بہار میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔

بی جے پی کے لیڈر مساجد سے لاؤڈ سپیکر ہٹانے کے لیے اپنی طرف سے مسلسل دلیلیں دے رہے ہیں۔ بہار کے وزیر جنک رام نے کہا تھا کہ جب ہولی اور دیوالی کے موقع پر ڈی جے اور تیز رفتار گاڑیوں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے تو مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔

جنک رام نے یہاں تک کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر سے پڑھنے والے بچوں اور دوسرے لوگوں کو دشواری ہوتی ہے۔ بحیثیت وزیر اور عوامی نمائندہ مجھے اس بارے میں شکایات آتی رہتی ہیں ، اس لئے میں اسے سامنے رکھ رہا ہوں۔ جے ڈی یو لیڈر اور بہار کے ایک اور وزیر شراون کمار نے اس سے اختلاف کیا تھا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN