العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔بدھ کو شعبان کی 30تاریخ ہوگی اور جمعرات کو ماہ صیام کاآغاز ہوگا۔
رمضان المبارک دنیا بھرمیں ایک ارب 80 کروڑ سے زیادہ مسلمان مناتے ہیں،اسے روزے اور روحانیت کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔یہ مسلمانوں کے لیے نیکیوں کا موسم بہار کہلاتاہے۔مسلمان چاند دیکھ کر اپنے قمری مہینے کا آغاز کرتے ہیں۔قمری کیلنڈر 12 ماہ اور 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اسلامی ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی بنا پر نئے چاند کی رؤیت میں ایک آدھ دن کا فرق ہوتا ہے۔








