اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تفرقات کو ختم کر کے متحدہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت: ملی قائدین

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تفرقات کو ختم کر کے متحدہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت: ملی قائدین
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

ملک میں بڑھتے نفرت آمیز واقعات اور حکومتی اقدامات کے پیشِ نظر مسلم تنظیموں اور سرکردہ افراد کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت نے دو دن کا اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں ملی قائدین نے آپسی تفرقات کو ختم کرکے متحدہ لائحہ عمل تیار کرنے کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس کے پہلے دن جمعہ کو منعقد عوامی اجلاس میں ملک بھر میں سرگرم ملی تنظیموں کے قائدین اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حالات حاضرہ کا جائزہ لیا اور اُن سے نبرد آزما ہونے کے لیے ممکنہ تدابیر پر گفتگو کی۔

کانفرنس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے ممبر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مسلمانوں نے آزادی کے بعد اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں کیا ہوگا۔

مسلم مجلسِ مشاورت کے نائب صدر ملک معتصم خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور عورتوں کے تحفظ سے پریشان ہے، لیکن حکومت اپنے ہی ایجنڈے میں مصروف ہے۔ عدلیہ بھی بے گناہوں کو انصاف دینے میں ناکام رہی ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں شر پسند عناصروں کے ذریعے نفرت کی فضا عام کی جا رہی ہے ایسے میں بالخصوص ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایک خلاء پیدا کی جا رہی ہے اور ہندوستان کو کھائی میں ڈالا جا رہا ہے، لیکن اگر تاریخ ہمیں دیکھ رہی ہے تو اسے یہ معلوم ہوگا کہ کس طرح ہم سب مل کر ملک کو اس کھائی سے ضرور نکالیں گے۔

بہوجن سماج پارٹی کے لوگ سبھا ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ حالات کے مدنظر ہمیں اپنے تفرقات کو ختم کرکے مشترک ہو کر کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ماحول ایسا بنا دیا گیا ہے کہ سیاسی لیڈران بھی حق بات کہنے سے کتراتے ہیں۔ ان تمام حالات کا مقصد اس ملک میں تمام اقلیتی طبقات کو کمزور کرنے سے بڑھ کر ملک کے دستور کو بدلنا ہے۔

مسلم مجلسِ مشاورت کی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا یاسین عثمانی نے کہا کہ ہندوتوا کی نفرتی سیاست کو آبادی کی صرف ایک اقلیت کی ہی تائید حاصل ہے۔ یہ ہماری ذمّہ داری ہے کہ ہم اس ملک کا تحفظ کریں۔

جمعیت اہل حدیث کے صدر مولانا اصغر امام مہدی نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اس لیے خیر امت بنا کر نہیں بھیجا ہے کہ ہم محض مسلمانوں کی بقا کے لئے کام کریں یا آواز اٹھائیں۔ ہمیں چاہیے کہ تمام طبقوں کےلئے انصاف کی لڑائی لڑیں۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لائحہ عمل کے متعلق چند تجاویزات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سب سے پہلا کام یہ ہوسکتا ہے کہ امت مسلمہ میں حوصلہ پیدا کیا جائے اور اسے مایوسی سے نکالا جائے. یہ حالات کوئی نئے نہیں ہیں۔ اسطرح کے حالات ہم پر پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ دوسرا کام یہ ہوسکتا ہے ہم مسلمانوں اور ملک کے برادرانِ وطن کے ذہنوں اور دلوں کو جوڑیں۔

اتحاد ملت کونسل کے صدر توقیر رضا خان نے کہا کہ جو لوگ بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں وہ نئے نہیں ہیں۔ ہم عرصے سے ان حالات کو دیکھتے آئے ہیں۔ مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا اور مواقع تلاش کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ ملک کے تحفظ کے لیے تیار رہیں گے۔

مسلم مجلسِ مشاورت کے صدر نوید حامد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مایوسی اسلام کی ضد ہے، مسلمان مایوس نہیں ہوتا۔ اس ملک کا مستقبل اور مسلمانوں کا مستقبل دو الگ الگ چیزیں نہیں ہیں بلکہ اگر آپ ملک کے اقلیتی طبقات کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ملک کے غدار ہیں۔

عوامی اجلاس کے علاوہ اس کانفرنس میں اتحاد اُمّت، فسطائیت اور نسل کشی، آئینی حقوق کو درپیش خطرات اور اقلیتوں کی تعلیم کے مسائل جیسے موضوعات پر ماہرین اور سماجی کارکنان کے مذاکرات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN