اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ادھو کا باغیوں کو چیلنج،میری فوٹو کے بغیر گھوم کر دکھا ؤ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ادھو کا باغیوں کو چیلنج،میری فوٹو کے بغیر گھوم کر دکھا ؤ
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(ایجنسی)

مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا کے ضلع سربراہوں کی میٹنگ میں باغی ایم ایل اے کو سخت نشانہ بنایاہے ۔ جمعہ کو ضلع اور محکمہ کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آج وہی ایم ایل اے جن کی پرورش شیوسینا نے کی تھی وہ خود اپنی پارٹی کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ٹھاکرے نے کہا کہ باغی ایم ایل اے نے شیوسینا کو توڑنے کا کام کیا ہے اور اگر آپ میں ہمت ہے تو آپ میری تصویر لگائے بغیر علاقے میں گھوم کر دکھاؤ ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر شیوسینکوں سے پارٹی کے لیے کام کرنے کو کہا ہے۔

جمعہ کو وزیر اعلیٰ اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا بھون میں ضلع سربراہوں کی میٹنگ بلائی تھی۔ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ادھو نے کہا کہ باغی ایم ایل اے شیوسینا کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے اور میں اس بات میں نہیں پڑنا چاہتا کہ کون میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔ باغی ایم ایل اے اور وزیر ایکناتھ شندے پر طنز کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم مرتے دم تک شیوسینا نہیں چھوڑیں گے، وہ مرنے سے پہلے شیوسینا چھوڑ چکے ہیں۔

باغی ایم ایل اے پر طنز کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ جو لوگ بڑی بڑی گاڑیوں میں میری فوٹو لگا کراپنی اپنی اسمبلی حلقے میں گھوما کرتے تھے، وہ تمام میری فوٹو کے بغیر سڑک پر نکل کر دکھائیں۔ ٹھاکرے نے کہاکہ جو لوگ چھوڑ کر چلے گئے ہیں مجھے ان کے بارے میں بالکل برا نہیں لگ رہاہے اور برا لگے گا بھی کیوں۔ میرا ماننا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ ایک خواہش ہے جو ہر کسی کو ہوتی ہے ۔ میں نے ضدنہیں چھوڑی ہے میں ابھی بھی اپنی ضد پر قائم ہوں۔

ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر جذباتی لہجے میں کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ میری وزیر اعلیٰ کی کرسی ہل رہی ہے لیکن حقیقت میں میری ریڑھ کی ہڈی ہل رہی ہے۔

بی جے پی کا نام لیے بغیر، ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے کو لالچ دے کر اپنی طرف راغب کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے ایکناتھ شندے کے لیے کیا نہیں کیا۔ میں نے ان کوسب سے اچھا شہری ترقی کی وزارت دی۔ اگر یہ سب کچھ پانے کے بعد بھی وہ میرے ساتھ ایسا سلوک کر رہا ہے تو یہ اس کی سوچ ہے۔

شیوسینا سربراہ نے باغی ایم ایل اے سنجے راٹھوڑ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیر تھے تو ان پر سنگین الزامات کا سامنا تھا لیکن اس کے بعد بھی میں نے انہیں سنبھالا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ آپ درختوں کے پھول لے سکتے ہیں، شاخیں بھی لے سکتے ہیں لیکن درخت نہیں لے سکتے۔ آپ سبھی جو شیو سینا کے وجود پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں دکھانا ہوگا کہ وہ شیو سینا کے ساتھ کس قسم کی وفاداری رکھتے ہیں۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شیوسینا میں بغاوت ہوئی ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی لوگ بغاوت کر چکے ہیں لیکن شیوسینا وہی پرانی شیوسینا بنی ہوئی ہے۔

ایم ایل اے کا جانا جاری

دوسری طرف شیو سینا کے ہر روز ایم ایل اے باغی ہو کر ایکناتھ شندے کے کیمپ میں داخل ہو کر ادھو ٹھاکرے کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اب تک خاموش تھے۔

جمعرات تک شیوسینا کے ایم ایل ایز کے ساتھ ممبئی میں رہے دلیپ مامالانڈے بھی جمعہ کو گوہاٹی پہنچ چکے ہیں۔ جہاں پر ان کا استقبال باغی ایم ایل ایز نے ہوٹل کے گیٹ پر آکر کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت ایکناتھ شندے کے پاس شیوسینا کے تقریباً 42 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے ،جبکہ 12 ایم ایل اے آزاد بتائے جارہے ہیں۔ ایسے میں اس وقت ایکناتھ شندے کےساتھ تقریباً54 ایم ایل اے گوہاٹی کے ہوٹل میں موجود ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN