ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔
ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گےاللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا – انہوں نے کہا کہ عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اس کی سزا ملے گی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔مریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔مریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔