برہان پور: آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان دھرم کے راستے پر چل کر ہی ’وشو گرو‘ بنے گا اور دنیا کو راستہ دکھائے گا۔ بھاگوت برہان پور میں دھرم سنسکرت سبھا سے خطاب کر رہے تھے۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر ہم سب مذہب کی پیروی کرتے رہیں گے، تو آنے والے 20-30 سالوں میں ہندوستان وہ وشو گرو بن جائے گا جو دنیا کو ایک نیا راستہ دکھائے گا،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کا مطلب پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا احساس ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں حق کی راہ پر چل کر اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ ہندوستان کو سپر پاور نہیں بننا ہے بلکہ دنیا کو مذہب سکھانا ہے۔ ہندوستان میں مختلف زبانوں، فرقوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ مختلف ہونے کے باوجود ہم جانتے ہیں کہ ساری تخلیق ایک ہے۔ اس لیے ہم ہندو ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔








