اردو
हिन्दी
مئی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان کیا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
رمضان کیا ہے؟
1.1k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رمضان اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے۔ صحت مند مسلمانوں کے لئے اس پورے مہینے ميں روزے رکھنے ضروری ہیں۔ اور روزہ رکھنے کا ایک بڑا اجر ہے جس کا قران و احادیث میں متعدد مرتبہ ذکر کیا گیا ہے۔ اسی لئے یہ مہینہ دینی و روحانی حیثیت سے سال کے بارہ مہینوں میں سب سے مبارک اور افضل مہینہ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ قران مقدس کا نزول اسی مہینہ میں ہوا، اور خدا نے اس مہینے کی نسبت، خاص اپنی طرف کی ہے۔ اس مہینے کی فضیلت میں بہت ساری احادیث مذکور ہیں۔ اس مہینے میں ہر عمل کا اجر دوسرے مہینوں کی بنسبت کئی گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔
رمضان المبارک انفرادی و اجتماعی تربیت کا ایسا عملی نظام ہے جس میں خدا کی رضا کے علاوہ ایثار و قربانی، برداشت، صبر و استقامت کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ اور بھوکا پیاسا رہنے سے غرباء و مساکین اور ان مستحق لوگوں کی تکلیف کا احساس بھی ہوتا ہے جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ یہی وہ اوصاف ہیں جو ایک انسان کو مکمل انسان بنانے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ اور بندے کا خالق و مخلوق سے رشتہ مستحکم بنیادوں پر استوار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ روزہ انسانوں کو نظم و ضبط کی پابندی سکھاتا ہے اور صبر و شکر کی تعلیم بھی دیتا ہے۔ اور چونکہ روزہ دار رضائے الہی کے لیے خود کو بھوکا پیاسا رکھتے ہیں، جس سے اس میں اپنی ذات کی نفی اور دوسروں کے لیے اچھا انسان بننے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔نیز روزہ انسانی جسم اور صحت کے لئے ایک نہایت مفید عمل ہے جس سے کئی بیماریوں سے چھٹکارا پانا ممکن ہے۔
رمضان اور روزے کی تفصیلی معلومات کے لئے مندرجہ ذیل کتابوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

رمضان کیا ہے؟

یہ کتاب مولانا محمد عبد اللہ دہلوی کی کتاب ہے۔ جس میں نہایت آسان اور عام فہم زبان میں رمضان کی فضیلت و اہمیت، روزے کے فضائل و احکام، اس کی فرضیت کی تاریخ، اس کے دینی اور دنیوی فائدے اور حکمتیں، تراویح، اعتکاف اور اخیر عشرے کے فضائل وغیرہ پر تفصیلی اور تحقیقی روشنی ڈالی گئی ہے۔

برکات رمضان

یہ کتاب قد آور عالم دین مولانا منظور نعمانی کی کتاب ہے۔ جو اپنے وقت میں رسالہ "الفرقان” میں بھی شائع ہوچکی ہے۔ یہ مختصر کتاب بلکہ رسالہ اپنے وقت سے آج تک یکساں طور پر مقبول ہے۔ اس رسالہ میں رمضان اور اس کے اعمال خیر کا تفصیلی ذکر ہے۔ نیز سحری و افطار، شب قدر اور عید الفظر وغیرہ کے متعلق صحیح احادیث کی روشمی میں بحث کی گئی ہے۔

اکابر کا رمضان


یہ شیخ الحدیث مولانا ذکریا کی کتاب ہے۔ جس میں مختلف شہادتوں کے ساتھ یہ بیان کیا گیا ہے کہ اکابر کرام اور مشائخ عظام کا رمضان کے مہینہ میں کیا معمول تھا۔ وہ کس طرح روزہ رکھتے تھے اور ان کی عبادتوں کے کیا معمولات تھے۔ اس سلسلے میں تقریبا ۱۲ مشائخ کا ذکر ہے۔

تحفہ رمضان

یہ ناظم داود نگری کا منظوم رسالہ ہے جس میں رمضان کے فضائل و برکات کا ذکر ہے۔ یہ کتابچہ پہلی بار ۱۹۴۵ میں شائع ہواتھا۔ زیر نظر منظوم رسالہ کو از سر نو ساحر داود نگری نے مرتب کیا ہے۔ اس رسالہ کے اشعار رمضان کی فضیلتوں اور عظمتوں کے نقوش دل پر چھوڑتے ہیں۔ اس میں موجود کئی اچھی نظمیں جیسے ‘وقت سحر، ‘اٹھو سونے والے تمہیں کچھ خبر ہے، ‘حق کا فرمان، ‘جنت کے دروازے وغیرہ ایسی نظمیں ہیں جو نہ صرف فنی خوبیوں پر پورا اترتی ہیں بلکہ انسانی اخلاق و کردار کو سنوارنے اور راہ مستقیم پر چلنے کا پیغام دیتی ہیں۔ ناظم داود نگری ایک گم نام شخصیت، جن کو شاعرانہ شہرت اور مقبولیت تو نہ حاصل ہوئی لیکن ان کا زیر نظر کلام قوت سخن گویائی اور زبان و بیان پر عبور کی سند ہے۔

رمضان المبارک اور روزے کی فضیلت و اہمیت کے علاوہ دینیات کی دیگر شاخوں کی تفصیلی معلومات کے لئے ریختہ ای بک کا قصد کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN