اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ذکیہ جعفری مایوس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ذکیہ جعفری مایوس
111
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

کانگریس کے ایم پی رہے مرحوم احسان جعفری اور ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری نے جمعہ کو کہا کہ وہ 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور دیگر کو ایس آئی ٹی کی جانب سےکلین چٹ دیے جانے کے خلاف عرضی کو خارج کرنے کے سپریم کورٹ کےفیصلے سے مایوس ہیں۔احسان جعفری کو فسادات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ احسان کی اہلیہ ذکیہ نے مودی اور 63 دیگر کو کلین چٹ دینے والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔

تنویر جعفری نے کہا، میں عدالت کے فیصلے سے مایوس ہوں۔ چونکہ میں ملک سے باہر ہوں اس لیے فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد تفصیلی بیان دوں گا۔تنویر کے وکیل کے مطابق، تنویر اس وقت حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں ہیں جبکہ ذکیہ اپنی بیٹی کے ساتھ امریکہ میں ہیں۔

حج کے لیے مکہ گئےتنویر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا،میں نے ان سے (اپنی والدہ)بھی فیصلے کے بارے میں بات کی اور انھوں نے کہا کہ انھیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں بھی دعا کروں گا کہ ہمیں انصاف ملے۔سورت میں رہنے والے تنویر نے کہا کہ وہ اس قانونی لڑائی کو دیکھ رہے تھے، کیونکہ ان کی 82 سالہ والدہ کو سماعت میں دشواری تھی اور وہ زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہ سکتی تھیں اورزیادہ دیر تک چل بھی نہیں سکتی تھیں۔

تنویر نے کہا، میں یہاں عبادت کررہا تھا جب میرے دوست نے مجھے فون کر کے فیصلےکے بارے میں بتایا۔ میں نے بنیادی تفصیلات دیکھی ہیں اور پایا ہےکہ اس میں 450 سے زیادہ صفحات ہیں۔ مجھے اسے دیکھنے اور سمجھنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ واپسی کے بعد اس حوالے سے مزید لائحہ عمل طے کریں گے۔گجرات میں کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن مودھواڈیا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا،فسادات کے دوران بہت سے لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک ہماری پارٹی کے سابق ایم پی احسان جعفری تھے۔ ان کی اہلیہ ذکیہ 85 سال کی عمر میں بھی انصاف کی امید میں مقدمہ لڑ رہی تھیں۔ اب ان کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے اپنے ردعمل میں کہا، ذکیہ جعفری کیس کا فیصلہ آج (جمعہ) کو سنایا گیا اور فیصلہ صرف دو منٹ میں آ گیا۔ سپریم کورٹ نے 8 فروری 2012 کی ایس آئی ٹی رپورٹ کو پوری طرح سے قبول کر لیا ہے۔ 15 اپریل 2013 کو دائر کی گئی احتجاجی درخواست کو یکسر خارج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

سیتلواڑ نے پوری قانونی لڑائی کے دوران ذکیہ جعفری کا ساتھ دیا۔ذکیہ کے شوہر احسان جعفری 28 فروری 2002 کو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں ہلاک ہونے والے 68 افراد میں شامل تھے۔ اس سے ایک دن پہلے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک کوچ میں آگ لگا دی گئی تھی، جس میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ہی گجرات میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے آٹھ فروری 2012 کو مودی اور 63 دیگر کو کلین چٹ دیتے ہوئے ایک کلوزر رپورٹ داخل کی تھی، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل تھے،اور اس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف ’مقدمہ چلانے کے قابل کوئی ثبوت‘ نہیں تھا۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت، جہاں شکایت درج کی گئی تھی، اس نے اس کلین چٹ کی حمایت کی تھی۔

ذکیہ نے ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی،جسے ہائی کورٹ نے 2017 میں مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعدانہوں نے ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو قبول کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں فسادات کے پیچھے ایک بڑی سازش کا الزام لگاتے ہوئے ایک احتجاجی عرضی دائر کی تھی، جسے اس نے جمعہ کو خارج کر دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN